عراق: الرمادی کی آزادی کے لئے فوجی کارروائی کا آغاز

IQNA

عراق: الرمادی کی آزادی کے لئے فوجی کارروائی کا آغاز

17:24 - May 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3307295
بین الاقوامی گروپ:مغربی عراق کے شہر الرمادی کو داعش دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ملک کی فوج، قبائلی اور عوامی رضا کار فورس نے سنیچر کو شہر الرمادی کے قریب داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے- اس شہر پر داعش کے قبضے کے بعد سے گذشتہ چھ روز کے دوران، فوج کا یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے( جن میں سنی اور شیعہ قبائل کے جوان شامل ہیں) مشرقی الرمادی سے سات کلو میٹر کے فاصلے پر واقع حصیبہ پولیس اسٹیشن اور اس کے اطراف کے علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے فوج اور عوامی رضا کار فورس کے جوان اب شہر خالدیہ میں داخل ہو کر صدیقیہ اور مضیق شہروں کی جانب پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں- تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے گذشتہ ہفتے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی پر قبضہ کر لیا تھا- الرمادی کا سقوط امریکہ کی سربراہی والے اتحاد کی اسٹریٹجک شکست شمار ہو تا ہے جو گذشتہ برس سے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے عراق پر بمباری کر رہا ہے۔

70135

نظرات بینندگان
captcha