ایکنا نیوز-شفقنا-انہوں نے یہ بات سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔سینیٹر جان مک کین کا کہنا تھا کہ باراک اوباما کو داعش کے خلاف جنگ میں مخاصمانہ اسٹریٹیجی اختیار کرنا چا ہئے۔ جان مک کین نے داعش کے حوالے سے امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت واشنگٹن کے پاس داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے واضح اسٹریٹیجی موجود نہیں ہے اور جو لوگ اس کا دعوی کرتے ہیں انھیں واضح کرنا چاہئے کہ وہ اسٹریٹیجی کیا ہے؟ قابل ذکر ہے کہ داعش مخالف اتحاد نے اس ہفتے کے آغاز سے عراق میں سترہ بار اور شام میں گیارہ بار داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں- ہر چند امریکی فوج اپنے بیانات مین دعوی کرتی ہے کہ وہ داعش کو فضائی حملوں کا نشانہ بناتی ہے لیکن رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان حملوں میں عام شہری بھی محفوظ نہیں رہتے۔