ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے امیر محمد عبداللہ وانی نے کشمیر کی ایک مسجد کا افتتاح کرنے کے موقع پر عوام کے ایک بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد ملت کا اتحاد قائم کرنے میں کلیدی اور اہم رول ادا کرسکتی ہیں بشرطیکہ ملّت مساجد کے مقاصد کو سمجھیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام جس انتشار کا شکار ہے اُس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کی آپسی جنگ و جدل اور اختلافات ہیں اور اس صورتحال سے نکلنے کا ایک اہم راستہ یہ بھی ہے کہ مسلمان مساجد سے اپنا تعلق قائم کریں، محمد عبداللہ وانی نے کہا کہ مساجد اُمت کو جوڑنے کا کام انجام دیتی ہیں اور اس حوالے سے ہمارے علماء اور دانشوروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس سے قبل نائب امیر جماعت اسلامی کشمیر نذیر احمد رعنا کے علاوہ مہتمم ضلع اسلام آباد مشاق احمد نے بھی خطاب کیں۔ اس اجتماع میں علاقے کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔