ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin»، کے مطابق بڑی تعداد میں جرمن عوام نے اسلام فوبیا کو رد کرتے ہوئے احتجاج کیا
اس سے پہلے اسلام مخالف تنظیم پگیڈا کے زیر اہتمام دو سو افراد پر مشتمل مظاہرین نے اسلام مخالف جلسہ منعقد کیا
جسکے جواب میں دو ہزار مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے
اس مظاہرے کی حمایت دیگر پارٹیوں کے علاوہ بائیں بازور کی جماعت کی جانب سے بھی کی گئی ہے
جرمنی میں ملین کی تعداد میں مسلمان مہاجرین آباد ہیں اور حکومتی حمایت کے باوجود اسلام مخالف تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کی مخالفت میں مظاہرے کیے جاتے ہیں
نسل پرست متعصب گروپ پگیڈا کا قیام سال 2014 کو وجود میں آیا اور اسکے بعد مختلف یورپی ممالک میں اسکی حمایت سے اسلام مخالف مظاہرے منعقد کیے گیے۔
شروع میں بڑی تعداد میں لوگ ان مظاہروں میں میں شریک ہوتے تھے مگر آہستہ آہستہ لوگ اس سے دور ہوتے جارہے ہیں اور آجکل بمشکل گنتی کے چند افراد ان مظاہروں میں شریک نظر آتےہیں۔