ایکنا نیوز- ماہ نزول قرآن مجید کے حوالے سے آسڑیلیا کے شہر ملبرن میں پیروان اہل بیت (ع) کی جانب سے خصوصی تفیسر قرآن مجید پروگرام کا اہتمام کیاگیا ہے۔
نماز مغرب سے پہلے تفیسر قرآن کے علاوہ اس پروگرام میں تلاوت،دعائے توسل و کمیل اور دعائے رمضان کی قرآت وغیر شامل ہیں اور تفسیر قرآن کے بعد نماز باجماعت اور افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
مجالس اور تفیسر کلاس میں حجت الاسلام لیاقت مرتضوی لیکچر دے رہے ہیں۔
ملبرن میں مومنین سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔