پاکستان ۔ تکفیریوں کی کاروائی جاری،کوئٹہ میں تین شیعہ شہید/ حکومت کی مجرمانہ خاموشی

IQNA

پاکستان ۔ تکفیریوں کی کاروائی جاری،کوئٹہ میں تین شیعہ شہید/ حکومت کی مجرمانہ خاموشی

10:07 - July 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3323788
بین الاقوامی گروپ: جوائنٹ روڈ کے قریب فائرنگ،اہلکار سمیت 3 افراد قتل۔ دو زخمی

ایکنا نیوز- کوئٹہ کےجوائنٹ روڈ کے قریب تکفیری گروپ لشکر جھنگوی کی عناصر کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3شیعہ ہزارہ مومنین  جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پاسپورٹ آفس کے سامنے پیش آیا ،جس میں 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔زخمی خاتون کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومت تمام واقعات سے لاتعلق اب تک تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی کاروائی سے گریز کررہی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha