اوآئی سی: ترکی میں دہشت گردی کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں

IQNA

اوآئی سی: ترکی میں دہشت گردی کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں

9:03 - July 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3331921
بین الاقوامی گروپ: اسلامی کانفرنس تنظیم نے ترکی میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں انسانیت دشمن عناصر ملوث ہیں۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «oic-oci.org»،کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے ترکی کے شہر «سوروچ» میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں
انہوں نے اسے گمراہ اورجاہل عناصر کی کاروائی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کہا کہ امن کے دشمن  دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے مشترکہ اقدام کریں
ایاد مدنی کا کہنا تھا کہ اسلامی کانفرنس ان دہشت گردوں کی کھل کر مخالفت  اور ترکی حادثے میں شہداء کے پسماندگان سے ہمدردی کا اظھار کرتی ہے
قابل ذکر ہے کہ ترکی کے شہر سوروچ میں داعش کے خودکش حملے میں  30 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے تھے۔

3331782

نظرات بینندگان
captcha