ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «slabnews.com»،کے مطابق جبل عامل علماءکونسل کے صدر علامه شیخ عفیف نابلسی نے صیدا شہر کے عیسائی وفد سے ملاقات میں رواداری اور بقائے باہمی کو مذاہب کے درمیان ضروری قرار دیتے ہوئے کہا : اگر ہم امن اور شرافت و کرامت کے حامی اور طلبگار ہیں تو ہمیں ایکدوسرے کا احترام اور تعصب کو مٹانا ہوگا
علامه عفیف نابلسی نے کہا : مذاہب ہمیں محبت کا درس دیتے ہیں اور شدت پسندی کا مذاہب سے کوئی تعلق نہیں ۔
علماء کونسل کے صدر کا کہنا تھا: تمام مذاہب کے پیروکاروں کو شدت پسندی اور تشدد کے خلاف متحد ہونا ہوگا اور اسی سے امن کا راستہ ہموار ہوگا
انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف مقابلے کئے بغیر امن نہیں آسکتا اور ظالموں کے مقابلے میں قیام سے ہی وحدت آسکتی ہے۔