ملا اختر منصور نے ملاعمر کا قتل کروایا

IQNA

ملا اختر منصور نے ملاعمر کا قتل کروایا

18:22 - August 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3338067
بین الاقوامی گروپ:طالبان گروہ کے ایک رکن نے دعوی کیا ہے کہ ملا عمر کا قتل کیا گیا تھا

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان ایک کے رکن فدائی محاذ نے ہفتے کے دن ایک بیان میں ملا عمر کے قتل کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ فدائی محاذ نے کہا کہ طالبان کے سابق لیڈر ملا عمر کا قتل، ملا اختر منصور کی سازش کے نتیجے میں ہوا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں طالبان کا دفتر کھلنے کے بعد ملا عمر اور ملا اختر منصور کے مابین شدید اختلافات پیدا ہوئے اور ان ہی اختلافات کے پیش نظر طالبان کے سابق لیڈر ملا عمر کو زہریلی دوا دے کر قتل کر دیا گیا۔ فدائی محاذ نے اس بیان میں کہا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت، زہریلی دوا کے استعمال کے نتیجے میں تین دن کے بعد ہوئی۔ افغانستان کے صدارتی دفتر نے بھی بدھ کے روز ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی تھی کہ اپریل دو ہزار تیرہ کو ملا عمر کو ہلاک کر دیا گیا۔

73368

ٹیگس: ملا ، عمر ، قتل ، منصور
نظرات بینندگان
captcha