امریکی دانشور: داعش کے ہاتھوں مسلمان سب سے بڑی قربانی

IQNA

امریکی دانشور: داعش کے ہاتھوں مسلمان سب سے بڑی قربانی

8:43 - August 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3338164
بین الاقوامی گروپ: امریکہ کے اسلامی مرکز کے استاد حسن عبداللطیف کے مطابق داعش مسلمانوں کے لیے لڑنے کی بات کرتی ہے مگر خود مسلمان داعش کے ہاتھوں سب سےزیادہ مارے جا رہے ہیں

ایکنا نیوز- رشیاء ٹوڈے چینل کے مطابق تمام مظالم اور وحشیانہ اقدام کے باوجود میڈیا کے زریعے سے ماہرانہ انداز میں داعش اب بھی جوانوں کو گمراہ کرکے اپنی تنظیم میں شامل کررہی ہے
تحقیقات کے مطابق مسلمانوں کے دفاع ،شام سے مقابلہ اور ایک اچھی مسلمان سے شادی کے نام پرمغربی جوان اس گروپ میں شامل ہورہے ہیں.
اسلامی مرکز میں تفسیر کے استاد حسین عبداللطیف کا کہنا تھا : افسوس کے سب سے زیادہ مسلمان ہی داعش کے ہاتھوں قتل کیے جارہے ہیں
اس دہشت گرد تنظیم میں اب تک ایک اندازے کے مطابق بیس ہزار غیرملکی جوان شریک ہوچکے ہیں جنمیں سے دوسو کا تعلق امریکہ سے ہے۔

داعش مختلف ویب سائٹ کو ہیک کرکے اپنی تبلیغات کررہی ہے اور بالخصوص سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔

3337897

نظرات بینندگان
captcha