ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Malaysian Digest»،کے مطابق برازیلی رایٹر نے «کتابیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالیں» کے عنوان سے قرآن مجید کو فیس بک پیج پر رکھا ہے ۔
اس پر کسی نے کمنٹ کیا ہے کہ عجیب!! یہ تو قتل پر ابھارنے والی کتاب ہے۔
برازیلی رایٹر نے اسکے جواب میں لکھا ہے:یہ بات درست نہیں ،میں خود عیسائی ہوں ، ہم نے صدیوں کوشش کی کہ تلوار سے اپنے دین کو پھیلائے اور «صلیبی جنگ» کے حوالے سے ملاحظہ کیجیے، ہم (عیسائیوں) نے عورتوں کو جادوگر ہونے کے شعبے میں قتل کرڈالا، ہم نے علم کا راستہ روکا اور گلیولے جسیے واقعات میں ہم نے کیا نہ کیا ، لہذا دین کا قصور نہیں بلکہ قصور انکا ہے جنہوں نے دین میں تحریف کرڈالا۔
کوئلیو مشہور برازیلی رایٹر ہے جنہوں نے اب تک متعدد ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے ۔