ایکنا نیوز- روزنامه اینڈیپنڈنٹ کے مطابق فریڈم پارٹی کی «آن ماری واترز» کی جانب سے طے شدہ توہین آمیز خاکوں کے پروگرام کو کینسل کردیا گیا ہے
ہالینڈ کے اسلام فوبیا کے حوالے سے شہرت یافتہ سیاست داں گیرٹ وایلڈرز بھی اس نمائش میں تقریر کرنا چاہتا تھا
توہین آمیز خاکوں کی انچارج ماری واٹرز نے اس حوالے سے کہا : نمائش کے خطرات اور اس کے نتیجے میں صورتحال خراب ہونے کے امکانات کے پیش نظر نمائش کو کینسل کردیا گیا ہے
نمائش کو اظھار رائے کی آزادی کا نام دیا گیا مگر مسلمانوں کا کہنا تھا کہ اس سے مسلمانوں کی دل آزاری کرنا مقصود تھا۔
مسلم کونسل برطانیہ کی رکن نسیم بیگم کا کہنا ہے کہ تعصب اور نفرت کو بڑھانے کی کوشش کا خاتمہ نیک شگون ہے
نو مسلم صحافی ایوان ریدلی نے پروگرام کینسل کرانے۔
کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس کا اظھار بیان کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے نام پر رسول اکرم کی توہین یورپ کا کلچر بنتا جارہا ہے۔