انتہا پسندی کے خلاف متحد ہونے پر تاکید

IQNA

انتہا پسندی کے خلاف متحد ہونے پر تاکید

11:13 - September 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3355848
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے انتہا پسندی کے خلاف تمام ممالک کے متحد ہونے پر تاکید کی ہے

ایکنا نیوز- سحر ٹی وی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تمام مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف متحد ہو جائیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے دن تیونس کے وزیر خارجہ طیب البکوش سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون اور علاقائی بحرانوں کے سیاسی حل کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ملت اسلامیہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ آج اصل جنگ انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کے درمیان جاری ہے اور تمام مسلمان ممالک کو مل کر انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے کے بحرانوں میں غیر ملکی مداخلت کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ محمد جواد ظریف نے ان بحرانوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شام، یمن اور دوسرے ممالک میں مذاکرات اور سیاسی عمل کے لئے کوئی شرط نہیں رکھی جانی چاہۓ۔

197309

ٹیگس: ایران ، وزیر ، خارجہ
نظرات بینندگان
captcha