ایکنانیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «Muslim Village»،کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر «دائگو» کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ مسلمان سیاحوں کی بڑی تعداد حلال ریسٹورنٹ کی خواہش مند ہے۔
جنوبی کوریا میں اس وقت پانچ حلال ریسٹورنٹ موجود ہیں۔
دائگو حکام کا کہنا ہے کہ کوریا کے بعض مسلمان سرمایہ کار اس حوالے سے تعاون کرنا چاہتے ہیں
اور ہم بھی انکے ساتھ دامے درمے مدد کے لیے تیار ہیں۔
حلال مصنوعات کے معیار،پاکیزگی اور زائقے کی وجہ سے دنیا بھر کے مختلف حصوں میں اسکی طلب میں اضافہ بڑھتا جارہا ہے
جنوبی کوریا اسی حوالے سے اس بازار سے زیادہ فائدے کی خواہشمند نظر آتا ہے۔