برمنگھم یونیورسٹی میں قدیم قرآنی نسخے کی زیارت کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

IQNA

برمنگھم یونیورسٹی میں قدیم قرآنی نسخے کی زیارت کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

9:47 - September 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3361198
بین الاقوامی گروپ: برمنگھم یورنیورسٹی میں قرآن مجید کے قدیم ترین نسخے کی نمائش کے لیے ٹکٹّوں کی فروخت کا آغاز ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Birmingham Mail»، کے مطابق برمنگھم یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے
قدیم ترین قرآنی نسخے کی نمائش ۲ اکتوبر سے ایک مہینے  تک یونیورسٹی کے کلچرل ہال «برامال» میں جاری رہے گی
ماہرین کے کہنا ہے کہ ریڈیو کاربن ٹیسٹ کے مطابق قرآن مجید کایہ نسخہ 568 تا 645 عیسوی سال سے متعلق ہے جو دنیا کے قدیم ترین نسخوں میں شمار ہوتا ہے۔


یونیورسٹی کے مطابق ٹکٹ بلاقیمت مگر محدود تعداد میں دی جائے گی۔


برمنگھم یونیورسٹی کے خصوصی شعبے کے ڈایریکٹر سوزان ورال کا کہنا تھا : ریڈیو کاربن ٹیسٹ سے عوام میں اس قرآن مجید کے حوالے سے ایک ولولہ پیدا ہوا ہے اور امید ہے کہ اس عالمی سرمائے اور نسخے کو دیکھنے کے لیے عوام بھرپور انداز میں نمایشگاہ کی وزٹ کریں گے۔

3360779

نظرات بینندگان
captcha