سعودی امیر کے شیعوں کے حوالے سے توہین آمیزبیان پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید اعتراض

IQNA

سعودی امیر کے شیعوں کے حوالے سے توہین آمیزبیان پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید اعتراض

8:34 - September 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3362203
بین الاقوامی گروپ: «القصیم» کے امیر کی جانب سے مقالے میں شیعوں کی تکفیر پر سوشل میڈیا میں شدید اعتراض کا سلسلہ جاری ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «نبأ» کے مطابق «القصیم» کے امیر «فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز» کی جانب سے
روزنامه «الجزیره» میں شائع شدہ مقالے میں وہابی طرز فکر کی تعریف اور شیعوں کو مشرک لکھا گیا ہے
وہ مقالے میں لکھتا ہے کہ سلفی مکتب کو کیوں اعتراضات کا نشانہ بنایا جاتا ہے  جبکہ شیعہ مکتب بت برستی سے اخذشدہ ہے اور اسمیں خدا کی جگہ پیشواوں کی پرستش کی جاتی ہے
سعودی امیر کا کہناتھا کہ شیعہ مشرک ہے اور وہابی مکتب اورمذہب اسی بدعت کے خلاف میدان میں نکلا ہے
سوشل میڈیا میں اس مقالے پر شدید اعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر شیعہ کافر ہے تو انہیں حج کی اجازت کیوں دی جاتی ہے ؟
«القصیم» کا علاقہ شیعہ تکفیر کے حوالے سے معروف ہے اور آل سعود  کی حکومت میں اکثر اہم پوسٹوں پر اسی علاقے کی شخصیات قابض ہیں
عوامی افکار کے مطابق آل سعود کی فرقہ وارانہ سوچ اور فکر کی وجہ سے داعش جیسی تنظیمیں وجود میں آتی ہیں۔

3361882

نظرات بینندگان
captcha