بیت المقدس ؛ دو اسرائیلی روحانی پیشوا کا قتل / مسجدالاقصی کا محاصرہ

IQNA

بیت المقدس ؛ دو اسرائیلی روحانی پیشوا کا قتل / مسجدالاقصی کا محاصرہ

7:55 - October 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3379545
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی جوان کے فدائی حملے میں دو صھیونی مذہبی رہنما ہلاک ہوگئے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «معا»،کے مطابق فلسطینی جوان کے فدائی حملے میں دو صھیونی مذہبی رہنما ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں
صھیونی مذہبی رہنما «اهارون بنیتا» اسرائیلی فوج کا ممبر تھا جبکہ «بیتارعیلیت» شدت پسند گروپ سے تعلق رکھتا تھا
اسرائیلی پولیس کے مطابق فدائی حملہ  «مهند شفیق حلبی»  رملہ میں حماس گروپ کے ممبر کی جانب سے کیا گیا ہے
حماس تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

حماس ترجمان «داوود شهاب» نے کہا کہ حماس صھیونی آباد کاروں کے مظالم کا جواب دینے کے لیے تیار ہے

حماس کے مطابق فدائی حملہ آّورحماس کا سرگرم رکن اور لاء اسٹوڈنٹ تھا۔


واقعے کے بعد صھیونی فورسز نے مسجد الاقصی کو مکمل محاصرے میں لیا ہے اور پچاس سال سے کم عمر کے فلسطینی باشندوں کے مسجد داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
شدت پسند صھیونی گروپس کی جانب سے دیگر صھیونیوں کو علاقے میں آمد کی دعوت دی جارہی ہے۔
زرائع کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں ایک جوان فلسطینی صھیونی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوا ہے۔

3379212

نظرات بینندگان
captcha