یمنی میڈیا کا انکشاف: سعودی بادشاہ «ملک فیصل» ہسپتال کے خصوصی نگہداشت کی وارڑ میں زیر علاج

IQNA

یمنی میڈیا کا انکشاف: سعودی بادشاہ «ملک فیصل» ہسپتال کے خصوصی نگہداشت کی وارڑ میں زیر علاج

7:22 - October 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3382586
یمنی ویب سایٹ کے مطابق سعودی بادشاہ تشویش ناک حالت میں خصوصی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہے

ایکنا نیوز- یمنی اطلاع رساں ادارے  «العهد» کے مطابق سعودی بادشاہ «سلمان بن عبدالعزیز» کی حالت غیر ہے اور اسوقت وہ «ملک فیصل» ہسپتال میں داخل ہے۔

خصوصی زرائع کے مطابق پیر کی شام  «سلمان بن عبدالعزیز» کی حالت اچانک بگڑ گئی تھی اور اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق سعودی بادشاہ کی حالت تشویش ناک ہے اور اسے اس حالت میں بیرون ملک بھیجنا ممکن نہ تھا لہذا فوری طور پراسے ریاض کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔


اسی سالہ سلمان بن عبدالعزیز الزایمر کی بیماری میں مبتلا ہے اور کہا جاتا ہے کہ عملی طور ملکی معاملات ولی عہد  «محمد بن سلمان»، کے ہاتھوں میں ہیں۔

3382398

نظرات بینندگان
captcha