ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر حج «بندر بن محمد حجار» نے منا واقعے میں ایرانی حاجیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
خط کا متن کچھ یوں ہے
جناب انجنیر سعید اوحدی
وزیر حج اسلامی جمہوریہ ایران
اسلام علیکم،
منا واقعے پر عالم اسلام کو تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحومین کے لیے مقام محمود ، زخمیوں کے لیے شفا اور انکے لواحقین کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔
آپ کے ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مرحومین اور زخمیوں کو ایران منتقل کیا جائے اس حوالے سے درخواست ہے کہ تمام حاجیوں کے نام اور پاسپورٹ نمبر ہمیں عنایت کیجیے تاکہ اس کام پر عمل ممکن بنایا جاسکے۔
تمام تر نیک تمناوں کے ساتھ .
بندر بن محمد حجار، وزیر حج سعودی عرب
قابل ذکر ہے کہ عید کے موقع پر سنیکڑوں حجاج بشمول 464 ایرانی جام شہادت نوش کرگئے تھے
اور دو ہفتہ گزرنے کے باجود اب تک یہ بتایا نہیں گیا کہ کتنے حاجی واقعے میں جان بحق ہوگئے ہیں۔