ایکنا نیوز- سپاہ پاسدران کے بیان کے مطابق امام عصر(عج) اور رہبر معظم کی خدمت میں عرض تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ تحمیلی کے غازی سپاہ پاسداران کے نامور کمانڈر حسین همدانی حرم اہل بیت (ع) اور شام میں مقدس مقامات کے دفاع کے دوران گذشتہ روزحلب شہر کے مضافات میں تکفیری کارروائیوں کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
اس نامور کمانڈر کی تشیع جنازہ کی تقریب اتوار کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہوگی۔