ایکنا نیوز- نومنتخب امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالمتین اخوندزادہ نے امریکہ اور نیٹو فورسز کو افغانستان میں تباہی کے ذمہ دارقرار دیا اور کہا کہ جلال آباد اور قندھار میں مزید فورسز کی تعیناتی افغان عوام کے ساتھ ظلم اور بدترین مذاق ہے۔
جامعہ مسجد لورالائی میں خطاب میں نو منتخب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مسلم ممالک جیسے افغانستان،عراق ،شام اور دیگر ممالک میں امریکی مداخلت سے عوام برباد ہوگیے ہیں اورہر طرف ظلم کا بازار گرم ہے اور ستم بالائے ستم کہ اکثر مسلم حکمران انکے دست بستہ غلام بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سازشوں کے مقابلے میں عوامی اور اسلامی بیداری اور اتحاد ضروری ہے ۔