موگرینی: قرآن مجید کے رو سے انسان برابر ہے

IQNA

موگرینی: قرآن مجید کے رو سے انسان برابر ہے

7:10 - November 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3443888
بین الاقوامی گروپ: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا کہنا ہے کہ سارے انسان قرآن کے مطابق ایک جیسے اور مساوی ہیں

ایکنا نیوز- مصری اخبار «الیوم السابع» کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے قاہرہ کی مرکزی لائبریری میں " یورپ اور مغربی " جوانوں کے عنوان پر خطاب میں کہا کہ تاریخی حوالوں سے بھی دیکھا جائے تو ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یورپ مصر والوں سے اچھے تعلقات استوار کریں
انہوں نے کہا کہ آسمانی کتاب یعنی قرآن مجید کے رو سے صاف کہا گیا ہے کہ تمام بنی نوع بشر برابر اور یکساں حقوق کے حامل ہے
موگرینی نے یورپ اور مصر کے درمیان مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آہنگی سے دہشت گردی کا خاتمہ اور پرامن زندگی سب کی ضرورت ہے
انکا کہنا تھا کہ ہم سب امن ، سعادت اور سلامتی کے خواہاں ہیں ۔

3443476

نظرات بینندگان
captcha