یمن پر سعودی عرب کی تازہ جارحیت میں اسپتال پر بمباری

IQNA

یمن پر سعودی عرب کی تازہ جارحیت میں اسپتال پر بمباری

9:37 - December 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3459653
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اسپتال پر بمباری کی ہے۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی- یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی شہر تعز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ایم ایس ایف کے ایک اسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ایم ایس ایف نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں اسپتالوں اور طبی مراکز پر سعودی حملوں کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز بھی تعز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم کے قائم کردہ ایک مہاجر کیمپ پر بمباری کی تھی جس میں تین عام شہری شہید ہوگئے تھے۔ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان اور نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ ان حملوں کا مقصد سعودی عرب کے شہروں جیزان اور نجران کا محاصرہ کرنا ہے۔

201411

نظرات بینندگان
captcha