مصر میں برسراقتدار حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے

IQNA

مصر میں برسراقتدار حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے

8:51 - December 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3460996
بین الاقوامی گروپ: مصر میں بغاوت کے نتیجے میں برسراقتدار آنےوالی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی- مصر کے اخبار الشعب کے مطابق بغاوت کے نتیجے میں دارالحکومت قاہرہ میں اقتدار میں آنے والی حکومت کے خلاف مصر کے مشرقی اور شمالی صوبوں نیز دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں المنیا علاقے میں زبردست مظاہرے ہوئے ۔ مظاہرین مصری پرچم، معزول صدر محمد مرسی، مارے گئے افراد اور گرفتار شدگان کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔

احتجاجی مظاہروں میں شریک لوگوں نے مارے گئے افراد کے خون کا انتقام لینے اور بغاوت کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی سرنگونی کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی سربراہی میں مصری فوج نے تین جولائی دو ہزار تیرہ کو بغاوت کرکے عوامی منتخب صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹادیا تھا اور خود عبدالفتاح السیسی صدر بن گئے تھے۔ اس کے بعد اخوان المسلمین کے اراکین اور حامیوں سمیت السیسی کے بہت سے مخالفین کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے۔

201602

ٹیگس: مصر ، مظاہرہ ، بغاوت ، صدر
نظرات بینندگان
captcha