ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارہ «التفسیر» کے مطابق طرابلس کے دالافتاء،عرب
مترجمین مرکز اور " الجنان" یونیورسٹی کے تعاون سے «ترجمه اورمعانی قرآن
مجید» سیمینار منعقد کیا گیا جسمیں مختلف ممالک کی بیس یونیورسٹیوں اور
علمی اداروں سے دانشور شریک تھے
سیمینار سے اردن کی اسلامی یونیورسٹی کے استاد زغلول النجار نے قرآنی لغات
اور کملات کے تمام پہلووں پر غور کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ
زمانے میں قرآنی عربی کلمات کے علاوہ انکے ترجمے اور معانی کا ادراک
انتہائی اہمیت کے حامل ہیں.
اس سیمینار کی اختتامی تقریب میں قرآنی مجید کے تعارف کے حوالے سے تحقیقی مقالہ بعنوان
«أثر الترجمة فی التعریف بالقیم الحضاریة و العلمیة للقرآن الکریم» الجنان یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیا گیا.
مختلف زبانوں میں درست ترجمہ ، ان اداروں میں ہم آہنگی ، ڈیجیٹل پروگرام
اورسوفٹ ویر میں قرآنی موضوعات پر درست کام اور اس حوالے دیگر ممالک میں
کانفرنسوں کے انعقاد پر بھی گفتگو اور تاکید کی گئی.