ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ اس پھانسی سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے
انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں آزادی رایے اور عوامی حقوق کے حوالے سے تشویش ہے
یورپی یونین نے تاکید کی ہے کہ یورپ ہر حال میں مخالفین کی پھانسی کا مخالف ہے اور سعودی عرب کو ہم آہنگی کی دعوت دیتا ہے
بان کی مون نے بھی پھانسی کی مذمت اور شیخ نمر کی عدالتی کاروائی پر عدم اطمینا ن کا اظھار کیا ہے
سعودی عرب نے وارثین کی اجازت کے بغیر شیخ نمرکے جسد کو دفن کردیا
شیخ نمر کا بھائی کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے اجازت کے بغیر دفن کا کام انجام دیا ہے
محمد النمر نے کہا کہ جنازے کو سپرد سے انکار اور بغیر ہماری اجازت کے شیخ نمر کو نامعلوم مقام پر دفنایا گیا ہے
جبکہ ہم چاہتے تھے کہ شیخ نمر کو آبائی علاقے قطیف میں سپرد خاک کرتے۔ قطیف کے عوام نے کہا ہے کہ
اسکے باوجود آج قطیف کے عوام شیخ نمر کا علامتی جنازہ قطیف میں تشیع کریں گے