شیخ باقر النمر کا جرم یہ تھا کہ وہ شیعہ سنی اتحاد،عوامی حقوق اور اسلامی بیداری کے حامی تھے: عارف واحدی

IQNA

شیخ باقر النمر کا جرم یہ تھا کہ وہ شیعہ سنی اتحاد،عوامی حقوق اور اسلامی بیداری کے حامی تھے: عارف واحدی

8:45 - January 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500054
بین الاقوامی گروپ: خون شمشیر پا غالب آئے گا اور صھیونیوں کا غلام آل سعود نابودی سے دوچار ہوگا: سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل
ایکنا نیوز- 

سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل جناب حجۃ الاسلام والمسلمین عارف حسین واحدی نے ایکنا نیوز سے انوٹریو میں کہا کہ آل سعود کے ظالمانہ اقدام کے نتیجے میں شیخ باقر النمر کی مظلومانہ شھادت کی پر زور مذمت کرتے ہیں اس حوالے سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور جمعہ کے دن اپنے اہل سنت بھائیوں کے ہمراہ یوم سیاہ اور یوم سوگ منائیں گے

انہوں نے سعودی ظالم حکمرانوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود اپنے ملک میں آزادی ،عدالت ومساوت اور انسانی حقوق کے حصول کے لئے اٹھانے والی آوازوں کو دبانے کے لیے داعش کے طرز پر قتل کررہا ہے اور یقین ہے کہ

سرزمین حجاز،یمن ،شام،بحرین سمیت پوری دنیا میں بھنے والا مظلوموں کا خون آل سعود کی تباہی اور بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا

تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کے بل بوتے دنیاپر حکومت کرنے کے خواب دیکھنے والے ظالم اپنے مظالم سمیت صفحہ ہستی سے مٹ گئے اسی طرح انشاءاللہ بہت جلد آل سعود کی ظالم حکومت بھی اپنے انجام کو پہنچے گی۔

انہوں نے انسانی حقوق اور عالمی اداروں کی خاموشی اور دوگانہ پالیسی کی بھی پرزور مذمت کی اور کہا کہ یہ ادارے دیگر اوقات میں انسان تو ایک طرف حیوانات کے حقوق کے دعوے کرتے تھکتے نہیں مگر شیعہ مظالم اور آیت اللہ نمر جیسی ہستیوں کے قتل پر ایک لفظ ادا کرنےکی جرات نہیں رکھتے ۔ کیا آل سعود ظلم نہیں کررہا ؟ کیا آیت اللہ نمر دہشت گرد تھا ؟

علامہ عارف واحدی نے شیخ نمر کی شہادت اور اس موقع پر پھانسی کی سزا دینے کے عمل کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب کو ہرطرف سے سخت اور بدترین شکست کا سامنا ہے ، بحرین ، یمن ، شام وغیرہ میں انکی تمام تر دہشت گردانہ پالیسیاں ناکامی سے دوچار ہیں اور اس حوالے سے اسے سخت خفت اور شرمندگی کا سامنا ہے لہذا وہ انتقامی کاروائی اور عالمی توجہ کو دوسری سمت متوجہ کرانے کے لیے شیخ نمر کو قتل کرنے پر اتر آیا۔

شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دیگر امور کے علاوہ شیخ نمر سعودی عرب میں بیداری، وحدت اور آزادی کا علمبردار بن کر قیام کرچکا تھا اور اسی چیز سے گبھرا کر آل سعود نے شیخ نمر کو پھانسی دی ہے مگر اب اس خون کی تاثیر اور شہید نمر کے افکار سے بیداری کی لہر اٹھ چکی ہے اور ان سازشوں سے بیداری کو روکنا آسان نہ ہوگا

پاکستان کے نامور عالم دین نے سعودی عرب میں شیعوں کے مستقبل کے سوال پر کہا کہ شیخ نمر کی کمی محسوس ضرور ہوگی مگر اب اس شہید کے خون سے سعودی عرب سمیت تمام ممالک میں بیداری پیدا ہوچکی ہے اور شہید کی موت سے قوموں کو حیات ملتی ہے اس وقت پوری دنیا کے حریت پسند شیعہ سنی اور دیگر اقوام اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کررہی ہے اور آزادی پسند لوگ اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے اور میں کہونگا کہ سعودی عرب میں آل سعود کے علاوہ دیگر تمام اقوام کو چاہیے کہ اس ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کیونکہ اگر اس ظلم پر وہ خاموش رہیں گے تو یہ ظلم سب کو نابود کرے گا ۔

علامہ واحدی نےکہا کہ پاکستان میں اس ظلم پر شیعہ سنی عوام احتجاج کررہے ہیں اور ہم اس ظلم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔
نظرات بینندگان
captcha