ایران : سعودی عرب کے خلاف اقتصادی پابندی کا قانون کابینہ سے منظور/ عمرہ پر تا حکم ثانی پابندی

IQNA

ایران : سعودی عرب کے خلاف اقتصادی پابندی کا قانون کابینہ سے منظور/ عمرہ پر تا حکم ثانی پابندی

8:16 - January 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500068
بین الاقوامی گروپ:ایران کی سعودی عرب کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد/ سعودی مصنوعات اور سعودی عرب کے راستے سے آئے اشیاء ممنوع قرار
ایکنا نیوز - ایرانی کابینہ نے سعودی عرب سے تمام اقتصادی معاملات کو منسوخ کرتے ہوئےاس کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں حج و عمرہ پر بھی تا اطلاع ثانوی پابندی عائد رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب سے تمام اقتصادی معاملات کو منسوخ کرتے ہوئےاس کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں حج و عمرہ پر بھی تا اطلاع ثانوی پابندی عائد رہے گی۔ ایرانی کابینہ کا اجلاس صدر حسن روحانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سعودی عرب کے شدت پسندانہ ، معتصبانہ اور جاہلانہ اقدامات کا منطقی طریقہ سے جواب دینے پر غور کیا گیا اس اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے سعودی عرب کے ساتھ تمام اقتصادی معاملات کو معطل اور منسوخ کرنے کی توثیق کرتے ہوئے حج و عمرہ پر بھی تا اطلاع ثانوی پابندی عائد کردی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha