دارالفتوای مصر: مغربی میڈیا عالم اسلام کے منفی مسائل منفی کو ابھارتا اور بڑھا چڑھا کرپیش کرتا ہے

IQNA

دارالفتوای مصر: مغربی میڈیا عالم اسلام کے منفی مسائل منفی کو ابھارتا اور بڑھا چڑھا کرپیش کرتا ہے

8:17 - January 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500101
بین الاقوامی گروپ: مصر کے دارالفتوی مرکز کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا ہمیشہ عالم اسلام کے منفی چیزوں کو بڑھا کر پیش کرتا ہے اور مثبت امور کو دیکھتا نہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «وٹو» کے مطابق مغربی میڈیا صرف عالم اسلام کے ناخوشگوار واقعات اور مسایل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور انکی توجہ کا مرکز صرف شدت پسندی، تشدد اور دہشت گردی ہے.


دارالفتوی مرکز کے مطابق مغربی میڈیا کی کوشش ہوتی ہے کہ منفی امور کو عالم اسلام اور اسلامی دنیا سے مربوط پیش کرے جبکہ عالم اسلام کے علمی، فکری اور دیگر مثبت امور ان کی نظروں سے پوشیدہ ہوتے ہیں.



مرکز کے مطابق ان اقدامات کا مقصد اسلام کو بدنام اور مغربی دنیا میں مسلمانوں کا جینا مشکل بنانا ہے اور ان ممالک میں مسلمانوں کی توہین اور قرآن سوزی وغیرہ اسی کے اثرات ہیں.

اس مرکز نے عالم اسلام کے دانشوروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے نظریاتی اور علمی مباحثوں اور ڈائیلاگ سے صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کریں
نظرات بینندگان
captcha