مساجد سے بلند ہونیوالی ’’اللہ اکبر‘‘ کی صدائیں یہودی شہریوں کے آرام و سکون میں خلل کا باعث بن رہی ہیں، نیتن یاھو

IQNA

مساجد سے بلند ہونیوالی ’’اللہ اکبر‘‘ کی صدائیں یہودی شہریوں کے آرام و سکون میں خلل کا باعث بن رہی ہیں، نیتن یاھو

13:57 - January 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500124
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی مبصرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کی جانب سے مساجد اور اذانوں کے خلاف زہر افشانی دراصل مساجد کے قیام اور اذانوں پر پابندی کی راہ ہموار کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو نے فلسطین کی مساجد میں اذانوں پر پابندی کی حمایت کر دی ہے۔ صیہونی وزیراعظم نے فلسطین کی مساجد میں اذانوں پر پابندی کی راہ ہموار کرنے کے لئے اذانوں اور مساجد کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے حکمراں جماعت لیکوڈ کے پارلیمانی بلاک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھروں سے بلند ہونے والی ’’اللہ اکبر‘‘ کی صداؤں کا شور و غوغا یہودی شہریوں کے آرام و سکون میں خلل کا باعث بن رہا ہے۔ بنیامین نیتن یاھو نے فلسطینیوں کی خانگی اور عائلی روایات کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ فلسطینی آبادیوں میں شادیوں سے متعلق قوانین کی بھی کوئی رعایت نہیں رکھی جاتی۔ فلسطینی مبصرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کی جانب سے مساجد اور اذانوں کے خلاف زہر افشانی دراصل مساجد کے قیام اور اذانوں پر پابندی کی راہ ہموار کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔
نظرات بینندگان
captcha