ایکنا نیوز- رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں صدر حسن روحانی کے خط کے جواب میں امریکی عہد شکنی اور فریب کے بارے میں ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی معاہدے پر عمل ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے اور اس سلسلے میں مذاکراتی ٹیم کی کوششیں قابل قدر ہیں۔
رہبر ویب سایٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت صدر مملکت،وزیر خارجہ اور دیگر مذاکراتی اراکین کی کوششوں کے مثمر ثمر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: بعض ممالک منجملہ امریکہ کی ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی واضح اور یقینی ہے لہذا اس سلسلے میں فریق مقابل کے وعدوں کے نفاذ پر قریبی نظر رکھنے کی ضرورت ہے حالیہ دو دنوں میں امریکہ کے بعض سیاستدانوں کے اظہارات بدگمانی کا موجب بن گئے ہیں۔
رہبر معظم نے فرمایا: ملک کی معاشی اور اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندر حل کرنے کی تلاش و کوشش اور مزاحمتی معیشت پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ جوہری مذاکرات کے حوالے سے بھاری قیمت ادا کی گیی ہے اور بعض افراد کی کوشش کہ خود کو مغرب کا احسان مند دکھایا یا سمجھایا جائے درست نہیں ۔
رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ کے مکر و فریب اور عہد شکنی کے بارے میں ہمیں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیےاور قوم کی استقامت اور پائیداری سے جو نتائج حاصل ہوئے ہیں انھیں قدر کی نظر سے دیکھنا چاہیے کیونکہ استقامت کے نتیجے میں یہ کامیابی میسر ہوئی ہے