ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «CBC» کے مطابق ہفتہ اسلام شناسی مہم میں رجینا یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے
پھولوں کے گلدستوں کے ہمراہ آیات قرآنی اور احادیث نبوی (ص) پر مشتمل خوبصورت کارڈز دیگر طلباء میں تقسیم کیے گئے
مسلم طلباء آرگنایزیشن کے صدر امیر ابوغده، کے مطابق نیے واقعات اور حادثات کی وجہ سے اکثر لوگ اسلام کے بارے میں سوالات پوچھنا چاہتے ہیں
انکا کہنا تھا کہ اٹھنے والے سوالات کے جوابات کے لیے پروگرامز منعقد کرانے کی ضرورت ہے
رجینا یونیورسٹی کے طلباء اس حوالے سے جلد سوال و جواب کا سیشن بھی رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اسلام کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے جاسکے
اسلام شناسی مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گا