ایکنا نیوز- اطلاع رساں نیوز ایجنسی «شفقنا» کے مطابق فرانس کی مسلمان وزیر تعلیم محترمه «نجات ولود بالقاسم» نے خبردار کیا هے که سیاست دان دین سے سیاست کی جدائی کے نام پر سیکولر قوانین کو اسلام کے خلاف استعمال کررهے هیں.
محترمه بالقاسم نے گارڈین سے گفتگو میں کها : فرانس پرحملوں کے بعد حکومت سیکولر نصاب
پر تیزی سے کام کررهی هے اور اس حوالے سے مسلمانوں کے خلاف کام کو آگے بڑھایا جارها هے جس سے جوانوں کے شدت پسندوں کی جانب مائل هونے کا خطره بڑھ رها هے۔