اٹلی میں مغربی نوجوانوں کے نام امام خامنہ ای کے خطوط پر مشتمل کتاب کی اشاعت کی گئی۔

IQNA

اٹلی میں مغربی نوجوانوں کے نام امام خامنہ ای کے خطوط پر مشتمل کتاب کی اشاعت کی گئی۔

9:31 - January 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3500189
بین الاقوامی گروپ:امام مهدی (عج) اسلامی انسٹی ٹیوٹ نے مغربی نوجوانوں کے نام قائد انقلاب اسلامی کے مختلف خطوط اور تراجم کو اکٹھا کرتے هوئے اس مجموعے کو ایک کتاب کی شکل میں مغرب کے نام پیغام کے عنوان سے شائع کیا۔
ایکنانیوز- شفقنا- اٹلی میں مغربی نوجوانوں کے نام قائد انقلاب اسلامی  حضرت آیت الله العظمی خامنه ای کے مختلف خطوط کے تراجم پر مشتمل ‘مغرب کے نام پیغام’ نامی کتاب شائع کی گئی هے۔
امام مهدی (عج) اسلامی انسٹی ٹیوٹ نے مغربی نوجوانوں کے  نام قائد انقلاب اسلامی  کے مختلف خطوط اور تراجم کو اکٹھا کرتے هوئے اس مجموعے کو ایک کتاب کی شکل میں مغرب کے نام پیغام کے عنوان سے شائع کیا۔ اس کتاب میں ایک مختصر تعارف، مغربی نوجوانوں کے نام سپریم لیڈر کے دو اهم خطوط اور اس کے ساتھ حضرت آیت الله العظمی  امام خامنه ای کی ایک مختصر سوانح شال کیا گیا هے۔ اطالوی دارالحکومت ‘روم’ میں اسلام اور تشدد کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد هوئی تھی جس میں شرکاء کے درمیان مغرب کے نام پیغام کی کتاب کو تقسیم کیا گیا۔

 

نظرات بینندگان
captcha