الجزائر؛ ٹیلی ویژن پر قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

الجزائر؛ ٹیلی ویژن پر قرآنی مقابلوں کا انعقاد

6:54 - February 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500227
بین الاقوامی گروپ: الشروق ٹی وی پر منعقدہ حفظ مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند اپنی تلاوت کا ویڈیو فائل مقابلے میں شرکت کے لیے ارسال کرسکتے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «echoroukonline.com» کے مطابق الشروق ٹی وی پر «مزامیر داوود» کے عنوان سے حفظ مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں پندرہ سال سے کم عمر کے طلبا اور طالبات شرکت کرسکتی ہیں.

سورہ اضحی کی تلاوت کا ویڈیو فایل بھیجوا کر خواہشمند طلبا مقابلے میں شریک ہوسکتے ہیں

ولادت رسول اکرم (ص) کے موقع پر «سنت المصطفی(ص)» کے عنوان سے مقابلہ حفظ و حدیث منعقد کرنے کے بعد اب اس ٹی وی چینل پر حفظ قرآن مقابلہ بعنوان «مزامیر داوود» شروع کیا گیا ہے

حفظ مقابلہ ہر جمعرات کو برراہ راست «الشروق چینل » پر نشر کیا جائے گا

مقابلوں کا اشتہار «الشروق ٹی وی» اور «الشروق نیوز» پر چلایا جارہا ہے اور منتظمین کے مطابق مقابلے میں کامیاب طالبعلموں کو قیمتی انعامات کے علاوہ پہلی پوزیشن لینے والے کو مکہ مکرمہ میں حج پر بھیجوایا جائے گا.
نظرات بینندگان
captcha