مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی غلوش انتقال کرگئے

IQNA

مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی غلوش انتقال کرگئے

7:34 - February 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3500238
بین الاقوامی: مصر کے نامور قاری راغب مصطفی غلوش کا 77 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے elwehda.com کے مطابق مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی غلوش آج صبح 77 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے انتقال کرگئے ہیں۔

گذشتہ چند مہینوں سے ان کی حالت خطرناک تھی۔

واضح رہے کہ راغب مصطفی غلوش 1317 ھجری شمسی میں مصر کے مغربی صوبہ طنطا کے برما نامی دیہات میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے نوجوانی میں ہی مکمل قرآن حفظ کرلیا اور 16 سال کی عمر میں مختلف محافل میں تلاوت قرآن کرنا شروع کردی اور 24 سال کی عمر میں باقاعدہ طور پر مصر کے ریڈیو اور ٹیل یویژن میں ان کی تلاوت قرآن نشر ہونے لگی۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں اپنے مخصوص انداز میں تلاوت کرکے لوگوں سے داد تحسین وصول کی۔

ایرانی قراء کے متعلق وہ کہتے تھے کہ ایرانی قراء کا مستقبل روشن ہے کیونکہ صوت و لحن اور تجوید میں ان کا کام بہت عمدہ ہے۔

یاد رہے کہ راغب مصطفی غلوش کو آج ان کے آبائی شہر برما میں تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا جائے گا۔

مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی غلوش انتقال کرگئے

نامورمصری قاری عشق اہل بیت سے سرشار «آیه تطهیر» کی تلاوت عجیب انداز میں کرتے تھے اور انکی تلاوت کی شیرینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رہبر انقلاب جوانی ہی سے اس نامور قاری کی تلاوت کے عاشق تھے اور انکی تلاوت سے محظوظ ہوتے تھے۔

مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی غلوش انتقال کرگئے

مصطفے غلوش کی اذانیں دنیا کے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں ہر روز نشر کی جاتی ہے جو تادیر انکی یاد دلاتی رہیں گی۔


نظرات بینندگان
captcha