ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الاخبار المسائی» کے مطابق استاد راغب مصطفی غلوش نے صرف بائیس سال کی عمر میں مصر اور اسلامی دنیا میں تلاوت کا لوہا منوایا اور دنیا بھر میں پسندیدہ قاری بن گیا تھا
مرحوم استاد غلوش کی دلنشین اور پرکشش آواز کو سن کر ہر انسان کا دل اس کا گرویدہ بنتا اور لوگ مدتوں اس تلاوت اور آواز کی مٹھاس کو فراموش نہ کرتا
شیخ مصطفی غلوش کی تلاوت جس محفل میں ہوتی تو لوگ بے اختیار «الله» کا نام پکار کر داد تحسین پیش کرتے
استاد غلوش که مصر کے «برما» میں پیدا ہوئے تھے اور چودہ سال کی عمر میں تلاوت کے زریعے سے مصر میں ایک نام پیدا کرچکا تھا
جلد ہی وہ عالمی سطح پر ایک نامور قاری بن گیا اور دنیا غلوش کے نام سے ایک بہترین قاری سے آشنا ہوئی
راغب مصطفی غلوش نے دنیائے اسلام کے اہم قراء جیسے «مصطفی اسماعیل»، استاد «عبدالباسط عبدالصمد»، استاد «محمود خلیل الحصری» کے ہمراہ ریڈیو مصر میں تلاوت کا شرف حاصل کیا