ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المشاهیر» کے مطابق : امریکن باسکٹ بال کھلاڑی«فرڈینانڈ لوییس آلسینڈور جی.آر» جو اسلام قبول کرنے کے بعد اب «کریم عبدالجبار» کے نام سے پکارا جاتا ہے قرآن کو امن و محبت کی کتاب قرار دیتا ہے.
عبدالجبار نے سی این این کے پروگرام «GPC» سے گفتگو میں کہا کہ بعض لوگ بلادلیل کے قرآن کو تشدد کی کتاب قرار دیتا ہے حالانکہ ان میں بعض آیتوں کا تعلق رسول اکرم کے زمانے سے ہیں.
نامور باسکٹبال کھلاڑی کا کہنا ہے : جب میں امریکن یونیورسٹی «UCLA» کا طالب علم تھا تو میں نے سیاہ فام مسلم لیڈر «مالکوم ایکس» کی زندگی کا مطالعہ کیا اور پھر میں نے اسلام کے بارے میں تحقیق کا آغازکیا
امریکن باسکٹ بال کھلاڑی«فرڈینانڈ لوییس آلسینڈور جی.آر» معروف کلب «میلواکی باکس»اور «لس آنجلس لیکرز» کے لیے کھیل چکا ہے اور اب ریٹائرمنٹ لیکر امریکن پولیس کی خفیہ برانچ میں کام کررہا ہے
3473947