بین الاقوامی گروپ: کراچی جیل توڑنے اور خطرناک مجرموں سمیت سو دہشت گرد چھڑانے کے منصوبے پر کام کررہے تھے
ایکنا نیوز- پاکستان میڈیا کے مطابق کراچی سے القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے 97 افراد پر مشتمل ایک بہت بڑا گینگ پکڑا ہے، گرفتار افراد کالعدم تحریک طالبان کے تعاون سے متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان میں سے 26 کی گرفتاری پر کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی رکھی ہوئی تھی، گرفتار ملزمان میں القاعدہ بر صغیر کا نائب امیرمثنی، لشکر جھنگوی کا نائب امیرنعیم بخاری اورسہولت کاربھی شامل ہیں، یہ لوگ 2009 سے اب تک بڑے بڑے دہشت گرد حملوں جیسے لاہور میں مناوا پولیس اسٹیشن حملہ، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پر حملوں، مہران نیول بیس حملے، نیوی کی بسوں پر حملے، کامرہ ایئر بیس پر حملے، کراچی جیل توڑنے کی کوشش اور کراچی ایئرپورٹ حملے سمیت پولیس افسر چوہدری اسلم اور حیدرآباد جیل توڑنے کی کوشش میں ملوث تھے۔ القاعدہ برصغیر کے نائب امیر مثنا کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے جب کہ لشکر جھنگوی سندھ کے امیر نعیم بخاری کے سر کی قمیت 2 کروڑ روپے مقرر تھی۔