ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Hans India» کے مطابق مطالعات قرآن مرکز کےسربراه نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : تین سے باره سال کے بچوں کے درمیان مقابله حسن قرآت اتوار ۱۴ فروری کو صبح 9:30 صوبه آندرا پریش کے شهر ویجایا واد کی آرٹ گیلری «اتونگر» میں منعقد هوگا.
ان مقابلوں کا مقصد طلبا کو قرآنی تعلیمات کی جناب متوجه کرانا اور انکی حوصله افزا ئی کرنا هے.
مقابلوں کے پہلے مراحل میں 3500 طلبا شریک تھے جنمیں سے 360 فا ئنل مرحلے میں پہنچ چکے هیں.
آخری مرحلے میں پہلے گروپ میں 3 سے 5 سال اور دوسرے گروپ میں 6 تا 12 سال کے بچے شرکت کررهے هیں.
انجمن مطالعات قرآن کے مطابق مبلغ 20 هزار، 15 هزار اور 10 هزار روپیه پہلے گروپ کے لیے اور مبلغ 40 هزار، 30 هزار اور 20 هزار روپیه دوسرے گروپ کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا هے
آخری مرحلے میں پہنچنے والے دیگر طلبا کوبھی قیمتی نقد انعامات دیے جا ئیں گے.