ایکنا نیوز-پریس ٹی وی کے مطابق پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات کو مہاجروں کے حوالے سے عیسائیت سے متصادم قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر کوئی شخص لوگوں کے درمیان پل بنانے کے بجائے دیواریں کھڑی کرتا ہے تو وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔امریکہ میں موجود امیگرینٹس کے بارے میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہو ئے پوپ کا کہناتھا کہ امیگریشن کے حوالے سے ٹرمپ نے کوئی منفی بات کہی ہے تو وہ عیسائی کھلانے کے قابل نہیں ہیں۔ پو فرانسس نے کہا کہ میں امریکی کیتھولک عیسائیوں کوڈونلڈ ٹرمپ کوووٹ دینے یا نہ دینے کی کوئی تجویز نہیں دے سکتا البتہ اگر ٹرمپ مستقل میں امریکہ کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تووہ امریکہ اور میکسکو کے درمیان دیوار ضرور کھڑی کردیں گے۔ٹرمپ نے ان اظھارات کو نادرست قرار دیتے ہویے کہا کہ پاپ کو میکسکو کےحکام نے گمراہ کیا ہے اور میرے حوالے سے نادرست باتیں پاپ سے کہی ہیں ۔ انہوں نے کہا جب ویٹکن پر حملہ ہوگا تو پاپ آرزو کرے گا کہ کاش ٹرمپ صدر ہوتے ۔