الجزائر؛ حفظ قرآن مجید مقابلوں کا انعقاد

IQNA

الجزائر؛ حفظ قرآن مجید مقابلوں کا انعقاد

10:52 - February 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3500341
بین الاقوامی گروپ: «الشروق ٹی وی» پر هونے والے قومی حفظ مقابلوں کے لیے سلیکشن مرحله منعقد کیا گیا

ایکنانیوز- اداره رساں اداره «echoroukonline.com» کے مطابق الجزایر میں جوانوں کے لیے مخصوص حفظ مقابله جو الشروق ٹی وی پر منعقد کیا جاتا هے اس کا پهلا مرحله گذشته روز منعقد کیا گیا جسمیں پچیس جوان اگلے مرحلے کے لیے منتخیب هو ئے

مقابلوں کے اس مرحلے میں پچیس میں سے باره افراد اگلے مرحلے کے لیے انتخاب کیے جا ئیں گے

الجزایر حفظ مقابلوں کے پهلے مرحلے میں الشروق چینل کے ڈا ئریکٹر «سیدعلی فضیل»، سمیت دیگر اهم شخصیات شریک تھیں

چینل کے نمایندے رضوان حسین کا کهنا تھا که مقابلوں میں سینکڑوں طلباء شرکت کے خواهشمند تھے جنمیں سے پچاس طلبا کا انتخاب کیا گیاہے ۔ مکمل حفظ قرآن، پندره سال سے کم عمر اور سوره ضحی کا فائل ارسال کرنا مقابلوں کی شرائط میں شامل تھا

قابل ذکر هے که سیٹلایٹ چینل «الشروق ٹی وی» پر هونے والا مقابله ملکی سطح پر اهم مقابلوں میں شمار هوتا هے

اس سے پهلے «الشروق» میڈیا کے تعاون سے «الماهر بالقرآن» مقابله بھی منعقد هوچکا هے اور ولادت رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے بھی حفظ اور حدیث مقابله مقابله اس میڈیا کے زیر اهتمام منعقد کیا جاچکا هے

اشتهارات کے مطابق مذکوره مقابلوں میں اول آنے والے کو حج پر جانے کا انعام ،دوسری پوزیشن کو ترکی اور سوم آنے والے کو تیونس کے هفت روزه سیر کے لیے بھیجوایا جائے گا

3476783

نظرات بینندگان
captcha