ایکنا نیوز- اطلاع رساں اداره «Sputnik News»،کے مطابق ایک طرف جهاں ناروے کی حکومت مهاجروں کے حوالے سے سخت ترین اقدامات اٹھا کررهی هیں وهی اسلام مخالف اظھارات میں بھی روز بروز اضافه هورها هے ۔
ناروے کا صحافی «هیگه اسٹورهاو» نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے هوئے کها ہے کہ ناروے میں تیس سے پینتیس فیصد مسلمان شدت پسند هیں.
روزنامه «آفٹنپسٹن» کے مطابق اسٹورهاو جهاد اور کافرو کے حوالےسے آیات کو نکالنے ، مسلمانوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے،مساجد کی تعمیر روکنے ، حجاب پابندی اور مسلمان مهاجرین کی قبولیت کے حوالے سے سخت بیانات دے چکے هیں.
انهوں نے تازه ترین بیان میں سیاست دانوں سے مطالبه کیا هے که انهیں چاهیے که اسلامی نظریات کے حوالے سے عملا میدان میں کود پڑیں اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش کریں.