ایکنانیوز – اطلاع رساں ادارہ «echoroukonline.com» کے مطابق سیٹلایٹ چینل «الشروق ٹی وی» پر حفظ قرآن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جسمیں تیس امیدواروں میں سے بارہ جوان حافظ اگلے اور فاینل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں.
بارہ کامیاب حافظ الجزایر کے مختلف صوبوں جیسے ، سطيف، مستغانم، ورقلة، البويرة، المدية، قسنطينة، سيدي بلعباس، تلمسان، النعامة، باتنة اور سيككدة سے تعلق رکھتے ہیں.
مقابلوں کی ججزکمیٹی کے سربراہ شیخ عبدالقادر نے مقابلوں میں شریک جوانوں کی صلاحیت کو قابل تحسین قرار دیا
سیٹلایٹ چینل «الشروق ٹی وی» پر منعقدہ مقابلوں کا مقصد حفظ قرآن کے شعبے میں موجود جوانوں کی دریافت بتایا گیا ہے
مقابلوں کے پروگرام پروڈیوسر رضوان حسین کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصولہوئی ہیں.
سیٹلایٹ چینل «الشروق ٹی وی» پر منعقدہ حفظ مقابلہ ملک کے اہم قرآنی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اور اسمیں پوزیشن لینے والوں کو قیمتی انعامات کے علاوہ حج اور مدینہ منورہ کی زیارات پر بھیجوایا جاتا ہے
3477572