ایکنا نیوز- وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل، پوپ فرانسس کو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے رواں سال کے آخر میں پاکستان آنے کی دعوت دیں گے.
ڈان نیوز کے مطابق ویٹی کن کے لیے روانہ ہوتے ہوئے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دیگر امور کے علاوہ مختلف یورپی ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کا معاملہ بھی پوپ فرانسس کے سامنے اٹھایا جائے گا.