بحرین؛ وزیر داخلہ کی جانب سے شیعوں کی توہین

IQNA

بحرین؛ وزیر داخلہ کی جانب سے شیعوں کی توہین

9:18 - March 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3500413
بین الاقوامی گروپ: بحرینی وزیرداخلہ نے شیعوں کی اکثریت میں ہونے کے باوجود انہیں «بیرونی ایجنٹ» اور «جعلی مذہب» قرار دیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «مرأة البحرین»،کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ «راشد بن عبدالله آل خلیفه» نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہوئے شیعوں کی بھی توہین کرڈالی.


بحرین میں شیعہ اکثریت کو نظر انداز کرتے ہوئے بحرینی وزیر داخلہ نے انہیں «بیرونی ایجنٹ» اور «جعلی مذہب» کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ان کا مقابلہ کیا جائے گا.


.راشد آل خلیفه نے کہا کہ ہم دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ انہیں اس کی اجازت دیں گے

انہوں نے ایران پر بحرین اور دیگر عرب ممالک میں مداخلت کا بھی الزام لگایا.

3480270


نظرات بینندگان
captcha