داعش کے قیام میں امریکہ کا ہاتھ ہے، سابق فوجی مشیر کا اعتراف.

IQNA

داعش کے قیام میں امریکہ کا ہاتھ ہے، سابق فوجی مشیر کا اعتراف.

9:14 - March 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500422
بین الاقوامی گروپ: سابق امریکی عہدیدار نے امریکہ کو دنیا میں دہشت گردی کے فروغ کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ایکنانیوز- سحر ٹی وی کے مطابق سابق امریکی فوجی مشیر، ڈیوڈ کل کیولن نے کہا ہے کہ دنیا کی موجودہ صورتحال ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے آغاز سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرناک ہے اور ہمیں یہ قبول کرنا چاہیے کا ان مشکلات کا ایک بڑا حصہ ہم نے (امریکہ )پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق پر امریکی یلغار دہشت گرد گروہ داعش کے وجود میں آنے کا باعث بنی ہے اور اگر امریکہ دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرتا تو داعش گروہ وجود میں ہی نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسی حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔

سابق امریکی فوجی مشیر ڈیوڈ کل کیولن نے کہا کہ امریکہ اور مغرب، شام اور لیبیا سمیت عالمی بحرانوں سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ القاعدہ ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہے جبکہ طالبان اور داعش سے وابستہ دیگر گروہ جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی جڑیں پھیلا رہے ہیں جو انتہا ئی خطرناک ہے۔

نظرات بینندگان
captcha