ایکنا نیوز- ملایشیا کی نیوز ایجنسی (Bernama) کے مطابق «سامانمیت ویتایا» مدرسے کے سربراہ ، محمد لطفی،
کا کہنا ہے کہ قدیم قرآنی نسخوں اور کتابیں جمع کرنے کا مہم شروع کیا گیا ہے اور اب یہ اسکول ان کاموں کا مرکز بن چکا ہے
لطفی کا کہنا ہے: قرآنی نسخے اہم میراث میں شمار ہوتا ہے اور ملک میں موجود پرانی نسخے یمن، سعودی عرب اور انڈونیشیا سے متعلق ہوں گے
انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام حصوں سے قدیمی نسخے تلاش کیے جارہے ہیں اور ان میں سے دریافت شدہ بعض نسخے اچھی حالت میں موجود ہیں اور انکو محفوظ کرنے پر کام کیا جارہا ہے
محمد لطفی کے مطابق 74 قدیمی نسخوں پر ترکی ماہرین نے کام کیا ہے اور دیگر پر کام جاری ہے
لطفی کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کی وزارت ثقافت اور ترک حکومت کے تعاون سے ایک میوزیم کے قیام پر کام بھی جاری ہے
اور امید ہے کہ اگلے سال تک اس پر کام مکمل ہوگا.