ایکنا نیوز- روزنامه «ڈیلی صباح» کے مطابق قرآنی نمایش ہفتہ بارہ مارچ سے استنبول شہر میں منعقد ہوگی اور افتتاحی تقریب میں اسلامی امور کے سربراہ «مهمت گومز» بھی شریک ہوں گے.
دو مہینے تک جاری رہنے والی اس نمایش میں 150 قدیم قرآنی نسخے کوفی خط میں نمایش کے لیے پیش ہوں گے۔
قدیم قرآنی نسخوں میں قرون وسطی،حکومت جلایریان ایران، مصر اور عثمانی دور کے نسخے شامل ہیں.
اس قرآنی نمایش کا مقصد خط کوفی سے آشنائی اور اسلامی فن خطاطی کو متعارف کرانا بتایا جاتا ہے.