داعش کے اہم کمانڈر اور وزیر جنگ کی ہلاکت کا دعوی

IQNA

داعش کے اہم کمانڈر اور وزیر جنگ کی ہلاکت کا دعوی

20:39 - March 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500440
بین الاقوامی گروپ: امریکی حکام نے داعش کے اہم ترین کمانڈر اور وزیر جنگ ابو عمر الشیشانی کی شام میں فضائی کارروائی کے دوران ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام نے داعش کے اہم ترین کمانڈر اور وزیر جنگ  ابو عمر الشیشانی کی شام میں فضائی کارروائی کے دوران ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ابو عمر الشیشانی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب شام میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک  کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق الشیشانی کو لڑاکا طیاروں اور بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں نے مشترکہ کارروائی میں شامی شہر الشدادی کے قریب نشانہ بنایا، ابو عمر الشیشانی کی ہلاکت کو داعش کے خلاف کارروائیوں میں بڑی  کامیابی قراردیا گیا ہے۔

داعش کمانڈر ابو عمر الشیشانی امریکہ کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور اس کے بارے میں زندہ یا مردہ اطلاع دینے والے کے لئے 50 لاکھ امریکی ڈالر انعام مقرر تھا۔ ابو عمر الشیشانی 1986 کو جارجیا میں پیدا ہوا اور کافی عرصے سے داعش سے منسلک تھا، اسے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کا انتہائی قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا اور وہ داعش میں متعدد اہم فوجی عہدوں پر فائز رہا۔ اسے داعش کا وزیر جنگ بھی کہا جاتا تھا

نظرات بینندگان
captcha